نئی دہلی: ملک کی چوتھی ‘وندے بھارت’ایکسپریس ٹرین دہلی اور ہماچل پردیش کی اوناکے درمیان جمعرات سے چلنے جا رہی ہے جو پنجاب میں کرتپور صاحب اورآنند پور صاحب جیسے سکھ تیرتھ اور ماتا جوالا دیوی اور ماتا چنتپورنی جیسے تیرتھ مقامات کو جوڑے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی کل اونا سے اس کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے بعد ریلوے کے وزیر اشونی ویشنواس گاڑی میں سوار ہو کر نئی دہلی آئیں گے ۔گزشتہ 30ستمبرکو تیسری وندے بھارت ایکسپریس کو گاندھی نگر سے ممبئی کے درمیان شرور ع کئی گئی ہے ۔