نئی دہلی: ہندوستان اور سری لنکا کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایک مشترکہ کارروائی میں ماہی گیری کی ایک کشتی سے 500 کلوگرام منشیات ‘کرسٹل میتھ’ ضبط کی ہے ۔ سری لنکائی بحریہ نے ہندوستانی بحریہ کو سری لنکا کی ماہی گیر کشتی کے ذریعہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق معلومات دی تھیں۔ دونوں بحری افواج نے اسے پکڑنے کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ نگرانی کے بعد دو کشتیوں کی شناخت کر لی گئی۔ اس کے بعد ایک مربوط آپریشن میں 24 اور 25 نومبر کو ٹیم نے دونوں کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا اور ان سے تقریباً 500 کلوگرام منشیات، کرسٹل میتھ، قبضے میں لے لی۔ عملے کے ارکان اور ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سری لنکن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔