نئی دہلی:11مئی( ایجنسیز) ہندو پاک کے درمیان سیز فائر کے اعلان کا انڈین مسلمس فار سول رائٹس نے خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں تنظیم کے سربراہ اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا کہ ہم ہندو پاک کے مابین سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ دہشت گردی کو فروغ دینا خطے میں قیام امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کسی کا دشمن نہیں ہو سکتا لیکن اگر ہندوستان کے امن و امان کو چیلنج کیا جائے گا تو وہ خاموش بھی نہیں بیٹھ سکتا ہے۔ محمد ادیب نے حکومت پاکستان کو یاد دلاتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی سوائے تباہی و بربادی کے کچھ نہیں دیتی ہے۔