ساؤتھمپٹن ۔ فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ کے فائنل کی دوسری اننگز میں ہندوستان کو 170 رنز تک محدود رکھا اور کامیابی کیلئے 139 رنز کا نشانہ حاصل کیا کیونکہ اسے پہلی اننگز میں 32 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی ۔چھٹے دن ہندوستان نے 64/2 سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔دوسری اننگز میں ریشپھ پنت نے سب سے زیادہ 88 گیندوں میں 41 رنز اسکور کئے ۔دیگر بیٹسیمنوں کپتان ویراٹ کوہلی 13، اجنکیا رہانے 15 ،رویندر جڈیجہ 16 اور محمد سمیع نے 13 رنز اسکور کئے ۔ساؤتھی نے 48 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔