ہندوستان 217 رنز پر آل آوٹ

   


ساؤتھمپٹن ۔نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ورلڈ ٹسٹ چمپئین شپ کے فائنل کی پہلی اننگز میں ہندوستانی ٹیم 217 رنز ہی اسکور کرپائی ہے جیسا کہ اس کا لوور آرڈر ناکام رہا۔ہندوستان نے آج اتوار کو تین وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز سے اپنی اننگز کا آغازکیا تو کپتان ویراٹ کوہلی اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے کائل جیمیسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔کوہلی نے 44 رنز بنائے ۔اس کے بعد کائل جیمیسن نے جارحانہ بیٹنگ کے لئے مشہور رشبھ پنت کو بھی آؤٹ کیاجو صرف چار رن بنا پائے۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اجینکیا راہانے رہے جو بدقسمتی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور 49 رنز بنا کر نیل ویگنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔روی چندرن اشون بھی 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔اس کے بعد کائل جیمیسن نے ایشانت شرما کو بھی کیچ آؤٹ کر وادیا وہ صرف چار رنز بنا پائے۔کائل جیمیسن نے اس سے اگلی ہی گیند پر جسپریتبمرا کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رویندرا جدیجہ تھے وہ 15 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کاشکار بنے۔نیوزی لینڈ کیلئے کائل جیمیسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تادم تحریر نیوزی لینڈ نے 54/0 رنز اسکور کرلئے تھے ۔