سنچورین۔ہندوستانی بولروںنے پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے افریقی ٹیم کو پریشان کیا ۔تادم تحریر محمد سمیع نے دو ،محمد سراج اور بمرا نے فی کس ایک وکٹ لے کر افریقہ کو چائے کے وقفہ تک 109/5 تک محدود کردیاتھا۔قبل ازیں جنوبی افریقہ نے منگل کو یہاں سوپر اسپورٹ پارک میں تین میچوںکی سیریزکے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستان کو اپنی پہلی اننگز میں327 رنز پرآؤٹ کرنے کے بعد لنچ تک1 وکٹ پر21 رنز بنائے تھے۔ہندوستان کی بیٹنگ کو تباہ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کی شروعات بھی اچھی نہیں تھی کیونکہ جسپریت بمراہ نے میزبان کی اننگز کے پہلے ہی اوور میں میزبانکپتان ڈین ایلگرکوآؤٹ کیا جنہوں نے دو گیندوں میں صرف ایک رن بنایا۔کیگن پیٹرسن (11 ناٹ آؤٹ) اور ایڈن مارکرم (9 ناٹ آؤٹ) نے لنچ تک ہندوستانی بولروں کوکسی اور وکٹ کے حصول سے دور رکھا لیکن کھانے کے وقفہ کے بعدمحمد سمیع نے پیٹرسن (15) کو بولڈ کردیا۔ دن کے شروعات میںجنوبی افریقہ نے پہلے سیشن کے اختتام پر306 رنز سے پیچھے تھے۔اس سے قبل 272/3 پر دن کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے ہندوستان کے ایک بڑے اسکور کی سمت گامزن تھا لیکن میزبان بولروں میں لونگی نگیڈی (6/71)، کاگیسو ربادا (3/72) نے باؤنس اورسوینگ کو کمال تک استعمال کیا اور ہندوستانی بیٹنگ شعبہکو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ہندوستانی ٹیم اپنے کل کے اسکور میں صرف 55 رنزکا اضافہ کرسکی اور صبح کے سیشن میں اس نے تیزی سے سات وکٹیں گنوا دیئے۔کے ایل راہل (260 گیندوں پر 123 رنز) جو پہلے دن پر اچھے فام میں تھے، آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ربادا کو پل کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند دستانہ کو لگی اورکیپرکوئنٹن ڈی کاک نے آسان کیچ لیا۔اس کے بعد اجنکیا رہانے (102گیندوں پر 48 رنز) تھے، جنہوں نے نگیڈی پر کٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن وہ وکٹ کیپرکو کیچ دییبیٹھے۔ اس کے بعد رشبھ پنت (8)، روی چندرن اشون (4)، شاردول ٹھاکر (4) اور محمد سمیع (8) یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔جسپریت بمراہ (14) اور محمد سراج (4) کے درمیان آخری وکٹ کی 19رنزکی شراکت نے ہندوستانی اننگزکو کچھ دیر تک باقی رکھا۔