ایکتا نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو یہاں کہا کہ اگلے چند برسوں میں ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بننے جا رہے ہیں۔گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن مودی نے آج یہاں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں شرکت کی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کو دیکھ رہی ہے۔آج ہندوستان کامیابیوں کی ایک نئی چوٹی پر ہے۔ جی20 میں ہندوستان کی صلاحیت کو دیکھ کر دنیا حیران ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ کئی عالمی بحرانوں کے باوجود ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔