ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

   

نئی دہلی :مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے، یہ تعداد گزشتہ روز سے 9550 کم ہے۔ اس دوران 488 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 2 لاکھ 42 ہزار 676 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔دریں اثنا، ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملے بھی 10 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ روز اومیکرون کے کیسز میں 3.69 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر 10050 ہو گئے۔