ہندوستان میں تیار کردہ کاروں کی عالمی مارکٹ میں مقبولیت

   

ساؤتھ آفریقہ میں 1.50 بلین ڈالر کی برآمدات، سعودی عرب ،جاپان اور متحدہ عرب امارات کی مارکٹ میں نمایاں حصہ داری
حیدرآباد۔11۔ستمبر (سیاست نیوز) یوں تو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے انتہائی عصری اور قیمتی موٹر کار تیار کئے جاتے ہیں لیکن عالمی مارکٹ میں ہندوستانی کاروں کی مقبولیت نے ملک میں تیار کردہ کاروں کی برآمدات میں اضافہ کا ثبوت دیا ہے۔ جاریہ مالیاتی سال ہندوستانی کاروں کی برآمدات کے معاملہ میں ساؤتھ افریقہ سرفہرست ہے جہاں 1.50 بلین ڈالر کی ہندستانی کاروں کی برآمدات درج کی گئیں۔ سعودی عرب اور میکسیکو میں بھی ہندوستانی آٹو موبائیل کی برآمدات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں ایک سال کے دوران 1.26 بلین ڈالر اور میکسیکو میں 1.12 بلین ڈالر مالیت کی ہندوستانی کاروں کو برآمد کیا گیا۔ جاپان میں بھی ہندوستان کی تیار کردہ کاروں نے اپنی مقبولیت کا لوہا منوایا ہے جہاں 0.81 بلین ڈالر کی برآمدات درج کی گئی۔ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی آٹو موبائیل کی برآمدات 0.48 بلین ڈالر درج ہوئی ہے۔ لاطینی امریکہ ، یوروپ ، ایشیا اور مشرقی وسطی کی مارکٹ میں ہندوستانی آٹو موبائیلس کی نمایاں حصہ داری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں تیار کی جانے والی گاڑیاں عالمی معیار اور ضرورتوں کے مطابق تیار کی جارہی ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں دیکھا گیا ہے کہ کئی بیرونی کمپنیوں نے ہندوستان میں اپنے پروڈکشن سنٹر قائم کرتے ہوئے کاروں کی تیاری و فروخت کے کاروبار میں اپنی حصہ داری ادا کی ہے۔1/k/m/b