ہندوستان نے جی20کو عوام کی وسیع تر شراکت داری کے ذریعہ منفرد بنایا

   

گروپ کی صدارت حکومت کے اعلیٰ شعبوں تک محوود نہیں۔ 60شہروں میں 30ہزار مندوبین کی شرکت: جئے شنکر

نئی دہلی : وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہاکہ ہندوستان کی جی20 کی صدارت نے اپنے آپ کو منفرد طریقے سے متعدد انداز میں پیش کیا ہے ۔ اس نے ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اور کلیدی مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ گلوبل ساؤتھ کی آواز میں زور پیدا کیا ہے اور موسمیاتی کارروائی اور سرمایہ ، توانائی ، تغیرات ، ایس ڈی جی نفاذ اور ٹکنالوجی تغیرات جیسے شعبوں میں اولوالعزمی کو فروغ دیا ہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ جس چیز نے ہندوستان کو جی-20 کی غیر معمولی صدارت کی شکل میں مزید بالا دستی عطا کی ہے وہ ہے عوام الناس کی وسیع تر شراکت داری یا جن بھاگیداری ، جس میں جی-20 سے متعلق تقریبات اور سرگرمیوں میں مختلف ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ یہ صدارت حکومت کے اعلیٰ شعبوں تک ہی محدود نہیں ہے ۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عوام الناس کی سرگرم شراکت داری نے بھارت کی جی20کی صدارت کو صحیح معنوں میں ایک عوامی جی 20میں بدل دیا ہے ۔ انھوں نے مزیدکہاکہ 60شہروں پر محیط مجموعی طور پر 220 میٹنگوں کے اہتمام کے ساتھ، تقریباً 30 ہزار مندوبین کی شراکت داری، ان کے شانہ بشانہ منعقد ہونے والی ایک لاکھ سے زائد مندوبین کی شرکت والی تقریبات کے ساتھ ساتھ تقریباً ملک کے تمام گوشوں سے شہریوں کا ارتباط اس میں شامل ہیں، جی20مختلف انداز میں عوام الناس سے مربوط ہے ۔ اس سے متعلقہ مختلف وزارتوں نے بڑی محنت سے اس سرگرم شراکت داری کو مہمیز کیا ہے ۔ ایس جے شنکر نے کہاکہ وزارت تعلیم نے جن بھاگیداری تقریبات کو وسعت عطا کی ہے اس میں مختلف النوع شراکت داروں کی پر جوش شراکت داری شامل ہے جن میں طلبا، اساتذہ ، والدین اور وسیع پیمانے پر عوام الناس شامل ہیں۔ ریاستوں اور اضلاع سے بلاک، پنچایت اور اسکول کی سطحوں پر اس کا اہتمام کیا گیا ہے ، یہ تقریبات ایسی ہیں جنہوں نے جی20 سے متعلق بیداری پیدا کی ہے ، قومی تعلیمی پالیسی اور بنیادی سطح کی درس و تدریس اور تعلیم دینے کے عمل ۔ ترجیحات ، بھارت کی صدارت میں مرکزی عنصر کے طور پر شامل ہیں۔ یہ تقریبات مجموعی طور پر23.3 کروڑ مندوبین کو یکجا کرنے کا باعث ثابت ہوئی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ پھر بھی ، جن بھاگیداری کا اصل نچوڑ صرف شراکت داروں کی تعداد تک ہی محیط نہیں ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہے ۔مختلف النوع سرگرمیوں کا ایک سلسلہ جو جی20 یونیورسٹی کے مربوط خطبات کے سلسلے سے لے کر باہم اثر پذیر ماڈل جی-20 ملاقاتوں پر احاطہ کرتا ہے ، تعلیمی اداروں میں جی20خصوصی اجلاسات کا اہتمام ،مقتدر تقریبات میں جی20کے پویلینوں کا اہتمام، کوئز مقابلے ، سیلفی کی مسابقتیں اور راغب کرنے والی دلچسپ جی20انڈیا کی داستانوں نے وسیع تر اور پر جوش وابستگی کو پروان چڑھانے میں ایک محوری کردار ادا کیا ہے ۔ ورکنگ گروپوں نے عوامی وابستگی کو فروغ دینے کے لئے اختراعی ذرائع کی نمائش کی ہے ۔
بطور خاص جی20بنیادی ڈھانچہ ورکنگ گروپ نے جی20 سائیکلوتھن اور نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر ایک موٹر بائیک کا اہتمام کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی جی20صدارت نے ملک کی امتیازی امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کے نمونے کو بھی اجاگر کیا ہے ۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ایک دوسرے کے ساتھ جی-20 مندوبین کے خیر مقدم کے معاملے میں مسابقت کی ہے ، مقامی اور علاقائی جوش و جذبہ بیدار کیا ہے اور متعلقہ روایات اور حصولیابیوں کی جھلک پیش کی ہے ۔ متعدد معاملات میں اس نے ایک ایسا موقع فراہم کیا ہے جس کے ذریعے ان تمام تر ترقیاتی پہل قدمیوں کو آگے بڑھایا گیا ہے جنہوں نے اس طرح کی پیشکش میں اپنا تعاون دیا ہے اس کی چند مثالیں وہ ہیں جن میں منی پور میں لوک تک جھیل کی بحالی ، ممبئی میں شہری صفائی ستھرائی مہمات کا اہتمام یا لکھنؤ میں بنیادی ڈھانچہ فروغ جیسے عناصر شامل ہیں ۔