ڈھاکہ۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جمعہ کو یہاں مولانا بھاسانی ہاکی اسٹیڈیم میں ایشین چمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کو 3-1 سے شکست دی۔ہرمن پریت سنگھ نے اسکورنگ کا آغازکیا، جس سے ہندوستان کو 1-0 کی برتری کے پہلے نصف میں ہی حاصل ہوگئی۔ آکاشدیپ سنگھ نے تیسرے کوارٹر میں برتری کو دوگنا کردیا۔تاہم پاکستان گول کے خسارے کو کم کرنے میں کامیاب ہوا جب جنید کو دائرے میں پاس ملا اور انہوں نے گول بنادیا۔ ہرمن پریت نے میچ کے اختتام سے قبل ایک اورگول کیا۔