مسقط، (عمان)، 25جولائی (یو این آئی) ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی فائیو ایس ایشین چمپئن شپ 2026 میں ہندوستانی سب جونیئر مردوں کی ٹیم نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو7-3 سے ہرایا اور اس سے پہلے دن میں میزبان ملک عمان کو 10-1سے کراری شکست دی تھی۔ وہیں، ہندوستانی سب جونیئر خاتون ٹیم نے ایلیٹ پول میچوں میں چین سے3-6 کی ہار کے بعد ازبکستان پر10-0 کی بڑی جیت درج کی۔ اب ہندوستانی مردوں کی ٹیم فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔ خاتون ٹیم سیمی فائنل میں قزاقستان سے مقابلہ کرے گی۔ دن کے اہم مقابلے میں، ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 7-3سے ہرایا۔ ہندوستان نے کھیل کی شروعات سے ہی برتری بنائی اور ہاف ٹائم تک رومیت پال (8′)، کرن گوتم (10′) اور کپتان کیتن کشواہا (10′) کے گول کی بدولت 3-0سے آگے رہا۔ ہندوستان نے دوسرے ہاف میں بھی اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھا اور پرہلاد راج بھر (12′)نے برتری کو 4-0 کر دیا۔ اگرچہ پاکستان نے محمد عثمان (12’، 15′) اور کپتان عدیل (17′) کے گول سے واپسی کی کوشش کی، لیکن شاہ رخ علی (16′)، راہل یادو (18′) اور کشواہا (20′) کے گول نے ہندوستان کی آسان جیت یقینی کر دی۔اس سے پہلے دن میں، ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے میزبان عمان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10-1سے جیت حاصل کی۔ ہندوستان نے ہاف ٹائم تک 6-0کی برتری بنا لی تھی، جس میں شاہ رخ علی( (3’، 10′) ) اور کیتن کشواہا( (6’، 8′) )کے دو دو گول کے ساتھ ساتھ کرن گوتم (2′)اور پرہلاد راج بھر (3′)کے گول شامل تھے ۔ ہندوستان نے دوسرے ہاف میں چار اور گول کیے ، جس میں کشواہا (11’، 19′) نے اپنے کل چار گول پورے کیے ، جبکہ گوتم (15′) اور راج بھر (16′) نے میچ میں اپنے دوسرے گول کیے ۔ عمان نے خضراج سبیت سبیت المشرافی (20′)کے ذریعے دیر سے ایک تسلی بخش گول کیا۔خواتین کے زمرے میں، چین سے 3-6سے ہارنے کے بعد ہندوستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ازبکستان کو 10-0 سے ہرایا۔ چین کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان نے سخت ٹکر دی؛ ہاف ٹائم تک اسکور 3-3سے برابری پر تھا، جس میں سندیپ کماری (1′) اور کرن ایکا( (3’، 6′) )نے گول کیے تھے ، لیکن دوسرے ہاف میں چین آگے نکل گیا۔ ازبکستان کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں، ہندوستانی خاتون کی ٹیم نے شروعات سے ہی دبدبہ بنائے رکھا۔