ہندوستان کے نام سوپر اوورمیں کامیابی کا ایک اور نیا ریکارڈ

   

پالی کیلے ۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اورآخری ٹی ٹوئنٹی مقابلہ کا فیصلہ سوپر اوور میں ہوا تاہم سری لنکا وہاں بھی اپنی ہی شکست سے نہ بچ سکا۔ ٹیم انڈیا نے ان کی حالت اتنی خراب کردی کہ عالمی ریکارڈ ٹوٹتا رہا۔ سوپر اوور میں بنائے گئے کم ترین اسکور کا منفی عالمی ریکارڈ سری لنکا کے نام درج ہوگیا ہے ۔ اگر ہندوستان کے خلاف سوپر اوور میں سری لنکا کی حالت دیکھ کرآپ کو ترس آتا ہے تو ذرا سوچئے کہ اس ٹیم پرکیا گزری ہوگی جس کی حالت سری لنکا سے بھی بدتر تھی اور جس کے پاس سوپر اوور میں سب سے کم سکور پر آؤٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔ 30 جولائی کو پالی کیلے میں کھیلے گئے سوپر اوور میں ہندوستان نے سری لنکا کو صرف2 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ یہاں آل آؤٹ کا مطلب سوپر اوور میں زیادہ سے زیادہ 2 وکٹیں ہیں۔ ہندوستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کی وہ دونوں وکٹیں آوٹ کی ۔ اس کے بعد انہوں نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر 3 رنز کا ہدف حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ لیکن کیا سری لنکا کی طرف سے بنائے گئے2 رنز ٹی20 انٹرنیشنل کے سوپر اوور میں سب سے کم اسکور ہے؟ نہیں، اس سے بھی کم سکور1 رن ہے اور بڑی بات یہ ہے کہ وہ اسکور بھی ہندوستان کے خلاف بنا ہے۔ ٹی20 انٹرنیشنل میں کھیلے گئے سوپر اوور میں سب سے کم اسکور بنانے کا عالمی ریکارڈ افغانستان کے پاس ہے، جو اس نے17 جنوری 2024 کو ٹیم انڈیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بنایا تھا۔ ٹیم انڈیا نے سال 2024 میں سری لنکا سمیت 3 سوپر اوور کھیلے ہیں۔ ان میں سے اس نے افغانستان کے میچ میں ہی پہلے دو سوپر اوور یکے بعد دیگرے کھیلے۔ 17 جنوری 2024 کو بنگلورو میں کھیلاگیا میچ ٹائی ہونے کے بعد، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان پہلا سوپر اوور بھی ٹائی ہوا، جس کے بعد ایک اور سوپر اوورکھیلا گیا۔ پہلا سپر اوور16 رنز بنا کر ٹائی کرنے والی افغان ٹیم دوسرے سوپر اوور میں صرف ایک رن بنا سکی جس کے بعد ہندوستان نے یہ میچ باآسانی جیت لیا۔ سری لنکا کو بھی افغانستان کی طرح شکست ہوئی۔مجموعی طور پر یہاں دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ہندوستان ٹی20 انٹرنیشنل میں دو سب سے کم کل سوپر اوورزکا ریکارڈ بنایا۔ وہ دونوں سوپر اوور سال 2024 میں کھیلے گئے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہندوستان نے دونوں ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔ یعنی ہندوستان نے افغانستان کو اسی طرح شکست دی تھی جس طرح اس نے سری لنکا کو شکست دی ہے۔
سریجا پری کوارٹر فائنل میں داخل
پیرس: ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی سریجا اکولا نے یہاں خواتین کے سنگلز راؤنڈآف 32 کے میچ میں سنگاپور کی جیان زینگ کو سخت مقابلے کے بعد4-2 سے شکست دے کر اولمپک کھیلوں کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ سریجا نے یہ میچ 9-11 12-10 11-4 11-5 12-10 12-10 سے جیت کر ہم وطن مانیکا بترا کو پری کوارٹر میں شامل کیا، جو ہندوستانی ٹیبل ٹینس کی تاریخ میں ایک بے مثال کارنامہ ہے۔ وہ ابتدائی گیم ہارگئی لیکن 51 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں فاتح کے طور پر ابھرنے کے لیے مضبوط واپسی کی۔