سڈنی: آسٹریلیا میں ہند نژاد شخص نے اپنی نوجوان دوست کو قتل اور زندہ دفنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ 21 سالہ جسمین کور کو تاروں سے باندھ کر اس کے سابق دوست نے زندہ دفنا دیا تھا۔عدالت کو سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ملزم طارق جوت سنگھ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے انتقامی کارروائی کے طور پر ایسا کیا۔رپورٹس کے مطابق ملزم پر مارچ 2021 میں لڑکی کے اغوا اور قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اس سال اس نے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق استغاثہ نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے لڑکی سے تعلقات کی خرابی کے باعث اس کے قتل کا منصوبہ بنایا۔