ہند۔پاک تعلقات دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہی بحال ہوسکتے ہیں:میناکشی

   

نئی دہلی: ہندوستان نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہی ہوسکتی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ کانفرنس فار کنفیڈنس بلڈنگ اینڈ ڈائیلاگ ان ایشیا کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ارندم باگچی نے کہاکہ آپ نے محترمہ لیکھی کا بیان دیکھا ہے ، جنہوں نے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کے طور پر شرکت کی۔ میں اس سے زیادہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کیونکہ ہم نے پاکستانی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔