ہولی کے تہوار پر بجلی کی متواتر سربراہی کو یقینی بنایا گیا

   

لکھنؤ : رنگوں کے تیوہار ہولی پر اترپردیش میں بجلی رنگ میں بھنگ نہیں ڈالے گی۔ اترپردیش پاور کارپوریشن(یو پی پی سی ایل) کے چیئرمین ڈاکٹر آشیش گوئل نے پانچوں ڈسکام کو کٹوتی سے پاک اور ٹرپنگ کے بغیر بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ اس دوران ریاست میں 24گھنٹے بجلی سپلائی کی جائے گی۔ ڈاکٹر گوئل نے بتایا کہ ہولی کے تیوہار کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ریاست کو روشن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے عوام الناس کے ساتھ ہی کاروبار کو بھی فائدہ ہوگا۔ تیوہار کے دوران پورے ریاست میں سبھی علاقوں کو 24گھنٹے بجلی سپلائی کی جائے گی۔ چیئرمین محکمہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ اس ضمن میں پوری طرح سے محتاط رہیں اور سب کو غیر منقطع بجلی موصول ہو اس کے لئے سبھی ضروری قد م اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ سپلائی میں لگے افسران کو تیوہار پر غیر منقطع بجلی فراہمی کے لئے کہا گیا ہے ۔