ہیڈ کی تیز رفتار سنچری ، آسٹریلیا کا موقف مستحکم

   

برسبین ۔آسٹریلیا اور انگلینڈکے درمیان کھیلے جارہے ایشیزسیریز کے پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کا موقف مستحکم ہوگیا ہے ۔آسٹریلیا نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کے 147 کے جواب میں 7 وکٹ پر 343 رنز بنالیے ہیں اور مہمان ٹیم پر196 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔دوسرے دن آسٹریلیائی اوپنر مارکس ہیرس 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ پر ڈیویڈ وارنر اور مانس لبوشین نے 156 رنزکی شراکت بنائی، لبوشین 74 اور وارنر 94 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔دیگر بیٹرس میںاسٹیو اسمتھ 12، کیمرون گرین صفر اور الیکس کیری 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 112 رنز بناکرکریز پر موجود ہیں۔ہیڈ نے صرف 95 گیندوں میں 12 چوکوں اور 2 چھکوں کے مدد سے ناقابل تسخیر 112رنز اسکور کئے ہیں اور ان کے ساتھ میچل اسٹارک 10 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔ ان دونوں بیٹرس کے درمیان 37 رنز کی شراکت بن چکی ہے ۔انگلینڈ کے لئے اولی رابنسن کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 48 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے ۔دیگر بولروں میں کریس ووکس ،مارک ووڈ،جیک لیچ اور جیوروٹ نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔