چیف منسٹر ریونت ریڈی کا مندر میں درشن کے بعد جائزہ اجلاس سے خطاب
حیدرآباد۔8۔نومبر۔(سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت یادگیر گٹہ مندر کے امور کی نگرانی اور ترقیاتی کاموں کے لئے یادگیر گٹہ مندر بورڈ کا قیام عمل میں لائے گی۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر یادگری گٹہ مندر میں لکشمی نرسمہا سوامی کے درشن کرنے کے بعد منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اجلاس کے دوران مندر بورڈ کی تشکیل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ اس جائزہ اجلاس اور خصوصی پوجا کے دوران چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے ہمراہ ریاستی وزراء کیپٹن اتم کمار ریڈی ‘ مسٹر پونم پربھاکر ‘ مسٹر پی سرینواس ریڈی ‘ مسٹر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ‘ محترمہ سیتا اکا ‘ چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ محترمہ شانتی کماری کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ اجلاس کے دوران چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے دوران عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر تروملا تروپتی دیواستھانم کے طرز پر مندر بورڈ کی تشکیل کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں رپورٹ پیش کریں تاکہ حکومت کی جانب سے مندر بورڈ کے قیام کو منظوری دی جاسکے۔انہو ںنے عہدیدارو ںکو مشورہ دیا کہ وہ بورڈ کی تشکیل کے سلسلہ میں فوری طور پر تمام قانونی پہلوؤں کے علاوہ تروپتی بورڈ کا جائزہ لیں تاکہ یادگیرگٹہ مندر بورڈ کو مندر کے امور حوالہ کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کئے جاسکیں۔3