جناب محمد محمود علی اور مولانا اکبر نظام الدین نے افتتاح کیا
حیدرآباد 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمودعلی اور امیر جامعہ نظامیہ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری کے ہاتھوں انیس الغربا ء کی عمارت کا افتتاح عمل میں آیا۔ تقریب میں شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مولانا مفتی خلیل احمد ‘چیر من وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان ‘ ایم ایل سی پربھاکر رائو‘ مشیر حکومت اقلیتی امور اے کے خان ‘ سکریٹری اقلیتی امور عمرجلیل‘ محمد شفیع اللہ ‘ چیف ایکزیکٹیو افیسر وقف بورڈ خواجہ معین الدین کے علاوہ چیرمن حج کمیٹی الحاج محمد سلیم‘ چیرمن میناریٹی کمیشن محمد طارق انصاری‘فلو ر لیڈر مجلس اکبر الدین اویسی ‘ رکن اسمبلی نامپلی جعفر حسین معراج اور بی آر ایس قائدین نے شرکت کی ۔انیس الغرباء کی پانچ منزلہ عمارت کے افتتاح کا بعد اس کاتفصیلی دورہ بھی کیا گیا ۔ حکومت نے 39 کروڑ کی لاگت سے یہ عمارت تعمیر کی ہے جس میں تلنگانہ کے یتیم لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے رہائش ؤ طعام کا اہتمام رہے گا۔ اس کے علاوہ اس عمارت میںان یتیم لڑکوں او رلڑکیوں کیلئے مفت عصری تعلیم ‘ اسپورٹس اور طبی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔بعدازاں حج ہاوز کی عمارت سے متصل بلڈنگ کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ اس عمارت کی تعمیر کیلئے حکومت نے 23کروڑ کی گرانٹ دی ہے ۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 19 پر )