یــسین ملک میرا پیشنٹ ہے، دوست نہیں

   

کارڈیالوجسٹ کا این آئی اے انکوائری میں بیان
نئی دہلی، 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پدم شری ایوارڈ یافتہ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اوپیندر کول کو کشمیری علحدگی پسند لیڈر یـسین ملک کے ساتھ اُن کے مبینہ روابط پر پوچھ تاچھ کیلئے این آئی اے نے طلب کیا۔ ڈاکٹر کول سے ان کے اور ان کے پیشنٹ ملک کے درمیان بعض پیامات کے تبادلے کی وضاحت کیلئے کہا گیا جن میں
INR 2.78
کا تذکرہ ہے۔ ڈاکٹر کول نے بتایا کہ INR دراصل
International Normalised Ratio
کا مخفف ہے، جو بلڈ ٹسٹ کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ان الفاظ کو شاید حوالہ لین دین سے جوڑ کر دیکھا گیا۔ ڈاکٹر کول نے کہا کہ یـسین ملک میرا دوست نہیں نہیں، مریض ہے۔