یلاریڈی میں حضرت سید شاہ عباس شاہ ولیؒ کا عرس مبارک

   

یلاریڈی ۔ درگاہ حضرت سید شاہ عباس شاہ ولیؒ کا عرس مبارک 19 مارچ ہفتہ کو مقرر ہے ۔ صندل شریف حضرت محمد خلیل حسین شطاری القادری سجادہ نشین درگاہ خانقاہ ہاشمی اناساگر جوگی پیٹ کی زیر سرپرستی بعد نماز ظہر جناب غلام محمد محمود علی شطاری القادری متولی درگاہ شریف کے مکان سے برآمد ہوکر نماز مغرب سے قبل درگاہ شریف پہونچے گا ۔ بعد صندل کے طعام عام کا انتظام رہے گا ۔ بعد نماز عشاء جناب شیخ غیاث الدین صدر کمیٹی کی نگرانی میں محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ 20 مارچ اتوار کو محفل چراغاں اور جلسہ عظمت اولیاء اللہ منعقد ہوگا ۔ حضرت العلامہ مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری اور سید انوار اللہ شاہ قادری خطاب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز بعد نماز عشاء قاری جناب سید خلیل اللہ قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ نظامت کے فرائض جناب غلام شبیر علی ساگری انجام دیں گے ۔ مقامی نعت خواں خواجہ قطب الدین صابر گلشن ، محمد اعجاز احمد مسرور ہاشمی ، محمد راشد القادری ، محمد رئیس الرحمن قادری ، محمد سبحان جاوید رضوی اور محمد احمد، حسین ساگر بودھن ، سید اعجاز بودھن بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔