یلاریڈی یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ کانگریس پارٹی انچارج سبھاش ریڈی آج چھٹویں دن بھی منڈل سداشیونگر کے مختلف علاقوں میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پد یاترا جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کرکے مرکزی و ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں اور وعدہ خلاف وزیروں کو تشریف کرتے ہوئے انہیں واقف کروا رہے ہیں ۔ آنے والے انتخابات میں ریاستی و مرکزی حکومتوں کو سبق سکھانے عوام سے کہا جارہا ہے ۔انہیں کانگریس کی آئندہ پالیسیوں سے آگاہ کر رہے ہیں ۔ سبھاش ریڈی نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت ملک کی معیشت کو کنگال بنانے کا الزام لگایا اور تلنگانہ میں خاندانی حکومت سے عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے فریبی وعدوں کا الزام لگایا ۔ کانگریس واحد جماعت ہے جو مرکز و ریاست میں بہتر حکمرانی کرتے ہوئے عوام کو گرانی و بے روزگاری سے نجات دلاسکتی ہے۔ بی جے پی کی نفرت والی سیاست نے تو ملک کے اندر پدامنی و بے چینی پیدا کر رکھی ہے ۔ جس سے کانگریس عوام کو نجات دلاکر رہنے کا عزم کیا ۔