یو م جمہوریہ کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت

   

سری نگر: یوم جمہوریہ کے پیش نظر سری نگر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے اورحفاظتی عملے نے ناکوں پر لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا ہے ۔ میڈیا نمائندوں نے جمعہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کئی اہم اور حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا دئے ہیں اور وہاں مشکوک نظر آنے والی مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، آٹو رکشا وغیرہ کو روکا جاتا ہے۔ اور اُن میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی لی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر اُن کی جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔