یو پی ایس سی سے مختلف جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) یونین پبلک سرویس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کی جانب سے مختلف وزارتوں میں جائیدادوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 78 جائیدادیں پر بھرتی عمل میں آئے گا ۔ جن میں اسسٹنٹ ایڈیٹر کی ایک اسسٹنٹ ڈائرکٹر ( کاسٹ ) کی 16 اکنامک آفیسر کی 04 ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کی ایک ،میکانیکل سائرن انجینئیر کی ایک، لکچرر ( ایکوپیشن تھراپی ) کی 04 سائنٹسٹ ( بی ) کی 02 ،کیمسٹ کی 05 جونئیر مائنینگ جیولیجٹس کی 336 ریسرچ آفیسر کی ایک اور اسسٹنٹ پروفیسر کی ایک جائیداد پر بھرتی کی جائے گی ۔ پوسٹ کے لحاظ سے کسی بھی ڈگری یا متعلقہ سبجکٹ میں انجینیئرنگ ڈگری ، ماسٹرس ڈگری ، سی اے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈگری کامیابی لازمی ہے ۔ متعلقہ کام میں تجربہ بھی ضروری ہے ۔ پوسٹ کے لحاظ سے امیدوار کی عمر 30 تا 50 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ انتخاب ریکورٹمنٹ ٹسٹ انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا ۔ آن لائن درخواست کرنی ہوگی ۔ جس کی آخری تاریخ 27-01-2022 مقرر ہے ۔ ویب سائیٹ : https://www.upsconline.nic.in ملاحظہ کریں ۔ ع