یو پی کے دیوریا میں زمینی تنازعہ6 افراد کا قتل

   

دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیورا کے رودرپور علاقہ میں پیر کی صبح زمینی تنازعہ میں چھ افراد کا قتل کردیا گیاجبکہ ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔صدر سرکل افسر شریس ترپاٹھی نے بتایا کہ علاقہ کے گرام فتح پور میں دو فریقین میں زمینی تنازعہ کے سلسلے میں 6 افراد کا قتل کردیاگیا۔ اس پرتشدد جھڑپ میں ایک لڑکی شدید طور سے زخمی ہے جس کو بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے گورکھپور میڈیکل کالج سے رجوع کردیاہے۔انہوں نے بتایا کہ فتح پور گاؤں کے سابق ضلع پنچایت رکن پریم یادو کا گاؤں کے ہی ستیہ پرکاش دوبے کے کنبے سے زمینی تنازع چل رہا تھا۔
آج علی ال صبح پریم یادو(40) کی نعشگاؤں کے نزدیک ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ قتل کے انتقال میں پریم یادو کے حامیوں نے ستیہ پرکاش دوبے کے گھر پر حملہ کردیا۔ اور ستیہ پرکاش، ان کی بیوی کرن دوبے ، بیٹی سلونی، نندی اور بیٹے انمول کا قتل کردیا ۔ ترپاٹھی نے بتایا کہ موقع پر ڈی ایم اکھنڈپرتاپ سنگھ اور ایس پی سنکلپ شرما پہنچے ہے ۔ واردات سے گاؤں میں کشیدگی ہے جس کو دیکھتے ہوئے احتیاط کے طور پر پی اے سی تعینات کی گئی ہے ۔