یواے ای کے ولی عہد شیخ زاہد بن النہیان سے سبق سیکھیں چیف منسٹر کے سی آر۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

اے بی پی بیوز پر اینکر روبیکا لیاقت نے ماسٹر اسٹروک پروگرام کے دوران چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے استفسار کیاکہ وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ زاہد بن النہیان سے سبق سیکھیں کہ کس طرح مملکت یا ریاست کی بیٹیوں کا احترام کیاجاتا ہے۔

اس پروگرام کے دوران روبیکا نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے قوم دن کے موقع پر جب ایک معصوم بچی ولی عہد سے ہاتھ ملانے کی خواہش کے ساتھ بچوں کی قطار میں کھڑی ہونے کے باوجود ولی عہد سے مصافحہ کرنے کاموقع نہ ملنے پر مایوس ہوگئی۔

معصوم کی مایوسی کا ایک ویڈیوجب سوشیل میڈیاپر وائیرل ہوا اور اس کی یہ ویڈیو جب ولی عہد کی نظروں سے گذرا تو اپنی فراخدلی اور حسن سلوک کے لئے دنیا بھر میں مقبول زاہد النہیان نے معصوم کے گھر پہنچ کر اس کی خواہش پوری کی۔

اس واقعہ کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے اینکر نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے سوال کیاکہ ان کی رہائش گاہ سے محض پچیس کیلومیٹر کے فاصلے پر ایک حیوانات کے ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت ریزی او رقتل کردیاگیا۔

چیف منسٹر اب تک نہ تو متاثرہ کے گھر جاکر پسماندگان سے ملاقات کی اور نہ ہی ایک بیان کے ذریعہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار یگانگت پیش کیا۔ پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video