یوروپی یونین اسرائیل کی انہدامی پالیسی کی مخالف

,

   

برسلز : یورپی یونین نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینی زمینوں کے انفراسٹرکچر کے انہدام کے خلاف ہیں۔یورپی یونین کے فلسطین آفس نے “اسرائیل کی طرف سے، دریائے اردن کے مغربی کنارے کے ‘سی زون’ میں یورپی یونین کے مالی تعاون سے تعمیر کی گئی عمارتوں کو مسمار کئے جانے سے متعلق ” تحریری بیان جاری کیا ہے۔بیان میں یورپی یونین کمیشن کی کرائسس انتظامیہ کے سربراہ جینز لینارسک کے بیانات کو جگہ دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق لینارسک نے کہا ہے کہ “یورپی یونین، اسرائیل کی آبادکاری پالیسی اور اس حوالے سے اختیار کردہ غیر قانونی اطلاقات کی بھر پور مخالفت کا، مستقل ذکر کرتی چلی آ رہی ہے۔ اسرائیل کو متعدد دفعہ یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ ‘سی زون’ سمیت مقبوضہ دریائیا ردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے بارے میں، بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں، اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے”۔لینارسک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کمیشن، یورپی یونین اور دیگر عطیہ کنندگان کے مالی تعاون سے تعمیر کی گئی عمارتوں پر قبضے، ان کے انہدام اور اس انہدام کے پیدا کردہ مالی نقصان پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے اسرائیل سے متعدد دفعہ مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کے مالی تعاون کے حامل مقبوضہ یا مسمار شدہ اثاثوں کا یا تو ہرجانہ ادا کیا جائے یا پھر انہیں واپس کیا جائے۔