یورپ میں شدید گرمی کی لہر‘ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

,

   

فرانس‘ اسپین اور پرتگال شدید متاثر‘ جنگلات میں آتشزدگی‘ پرتگال میںاندرون ہفتہ 238افراد فوت

فرانس: یورپ میں بدترین گرمی کی لہر جاری ہے۔، فرانس، اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی سے حکومتیں اور عوام سب ہی پریشان ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک شدید گرمی سے متاثر ہیں، فرانس اور اسپین کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج صبح فرانس کے علاقے گِروندے سے 12 ہزار 200 افراد نے نقل مکانی کی۔سرکاری حکام نے بتایا کہ ایک ہزار فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔حالیہ ہفتوں کے دوران فرانس، پرتگال اور اسپین میں ہزاروں ایکڑ پر محیط جنگلات میں آتشزدگی ہوئی۔یورپی ممالک کے حکام نے شدید گرمی سے متعلق الرٹ جاری کر رکھا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ان علاقوں کے عوام میں اس سے تشویش پائی جاتی ہے اور ان کو سخت مشکل حالات کا سامنا ہے ۔اسپین میں آج درجہ حرارت 45.7 ڈگری رہا، اس دوران فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف تھے۔پرتگال کی وزارت صحت کے مطابق 7 سے 13 جولائی کے درمیان گرمی سے 238 افراد ہلاک ہوئے۔