نئی دہلی: دہلی کے یوپی بھون میں ایک اداکارہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم راجیہ وردھن سنگھ پرمار کو اجین سے گرفتار کر لیا گیا ۔ راجیہ وردھن مہارانا پرتاپ سینا کا صدر ہے۔ وہ 26 مئی کو اجین میں ایک تقریب میں شریک ہوا تھا، تبھی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا تھا کہ 26 مئی کو ملزم اسے دو وزراء سے ملنے کے بہانے یوپی بھون لے گیا تھا لیکن وہاں پہنچ کر اس نے جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ نے بتایا کہ جب اس نے احتجاج کیا تو اسے ڈرایا دھمکایا گیا۔ فی الحال، شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے اس کمرے کو سیل کر دیا ہے جہاں یہ مبینہ واقعہ پیش آیا تھا۔ سینئر پولیس افسر نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم 26 مئی کی دوپہر 12.22 بجے خاتون کے ساتھ عمارت میں پہنچا تھا اور 1.05 بجے نکل گیا تھا۔