یوپی حکومت نے 43 لاکھ مکان تعمیر کئے

   

حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ کونڈا ویشویشور ریڈی نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اترپردیش کی حکومت نے 43 لاکھ مکان تعمیر کئے ہیں۔ کے سی آر سے جاننا چاہا ہے کہ وہ اپنے اقتدار کے 9 برسوں میں چالیس ہزار ڈبل بیڈ روم کیوں تعمیر نہیں کرسکے۔
بی جے پی لیڈر نے کہاکہ کے سی آر اب زمین دینے اور مکان بنانے 3 لاکھ روپئے نقد فراہم کرنے کے نئے وعدوں سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔