ویانا: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرینی جوہری بجلی گھر پر روسی حملے میں اس کے ’’اہم حصے‘‘ محفوظ رہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اس پلانٹ پر حملے کے بعد علاقہ میں تابکاری کی سطح میں تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔ جمعہ کو روس نے یوکرین کے جنوب مغرب مشرق میں واقع یورپ کے سب سے بڑے زیپرزیہا جوہری بجلی گھر کو نشانہ بنایا تھا۔ یوکرینی صدر وولوو یمیر زیلنسکی نے اس حملے کو ’’جوہری دہشت گردی‘‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے پورے براعظم کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اسی تناظر صدر زیلنسکی نے امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے بھی بات چیت کی۔