یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، 270 قیدی رہا

   

کیف : صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ماریوپول شہر کا دفاع کرنے والے لوگوں سمیت اس کی قیادت کرنے والے ان سینئر کمانڈروں کو‘سپر ہیروز’قرار دیا ہے جنہں روس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا کیا، رہا کیے جانے والے افراد میں غیر ملکیوں سمیت 270 شہری شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت 215 یوکرینی باشندوں کو رہا کیا گیا، ان میں سے زیادہ تر کو پورٹ سٹی کے قبضے کی بعد قیدی بنایا گیا تھا، اپنے قیدیوں کے بدلے میں یوکرین نے 55 روسیوں اور ماسکو کے حامی یوکرینیوں کو رہا کیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ثالثی کے بعد دس غیر ملکیوں کو بھی رہا کر دیا گیا۔