ہندوستانی سرکار تیزی سے جنگ زدہ ملک یوکرین سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کا کام کررہی ہے ۔ اس درمیان ہفتہ کو 219 لوگوں کو یوکرین سے نکالا گیا ۔ ایئر انڈیا کے طیارہ نے رومانیہ سے اڑان بھری تھی ۔ یوکرین میں پھنسے ہندوستان کا یہ پہلا گروپ ہے ، جس کو بحران زدہ ملک سے نکالا گیا ہے ۔ ایئر ٹریفک کنٹرول ذرائع کے مطابق شام 7.50 منٹ پر ایئر انڈیا کا طیارہ ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچا۔بتادیں کہ ہفتہ کو ایئر انڈیا کے طیارہ نے رومانیہ کی راجدھانی بخاریسٹ پہنچے ہندوستانی مسافروں میں سے 219 لوگوں کے ساتھ ہندوستان کیلئے دو پہر ایک بج کر 55 منٹ پر اڑان بھری تھی ۔ مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل نے مسافروں کا ممبئی ایئر پورٹ پہنچ کر خیر مقدم کیا ۔