یوکرین کے ڈرون حملے سے تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی: روسی گورنر

   

ماسکو: روس کے ایک علاقائی گورنر نے منگل کو بتایا کہ مغربی روس میں یوکرین کے ڈرون حملہ کے نتیجہ میں تیل کے ایک ڈپو میں آگ لگ گئی اور ایندھن کا اخراج ہوا۔انوکھن نے منگل کے اوائل میں سوشل میڈیا پر لکھاکہ بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں میں سے ایک کا ملبہ تیل کے ایک ڈپو کے علاقہ پر گرا۔ نتیجتاً ایندھن کا اخراج واقع ہوا اور ایندھن اور چکنائی دار مادوں کو آگ لگ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی ادارے بدستور کام کر رہے تھے اور علاقہ کی قرینی رہائشی عمارات کو ’’کوئی خطرہ‘‘ نہیں تھا۔ روس کی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ 68 یوکرینی ڈرونز کو راتوں رات مار گرایا گیا جن میں سے 10 سمولینسک کے علاقہ میں تباہ ہوئے۔
مصر : شارک کے حملے
میں سیاح ہلاک
قاہرہ: مصر کے بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک کے حملہ میں ایک سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں کی شناخت اطالوی شہریوں کے طور پر کی گئی ہے۔ مصر کی وزارت ماحولیات کا کہنا ہیکہ شمالی مارسہ عالم کے علاقہ میں 2 غیرملکیوں پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی اور دوسرا ہلاک ہوگیا۔ اطالوی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع کا کہنا ہیکہ مرنے والا 48 سالہ شخص روم کا شہری تھا جبکہ زخمی شخص کی عمر 69 سال ہے۔ مصری وزارت کے مطابق افسوسناک حادثہ کے بعد دونوں کو پورٹ غالب کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔