Tuesday , August 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

** میر کوثر علی خاں صفدر ولد جناب میر اکبر علی خان مرحوم کا 6 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مرزا سجاد حسین کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ عاشور خانہ ماتم کدہ حسینی میں 7 فروری کو عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 9 فروری بعد نماز مغربین ، ماتم کدہ حسینی منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ مولانا سید عابد بلگرامی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9849230230 پر ربط کریں۔
**  جناب میر نادر علی خاں عابدی عرف عباس ابن میر فرخ علی خاں عابدی مرحوم کا 8 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 9 فروری کو 4 بجے شام بارگاہ معصومین پنجتن کالونی دارالشفاء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبرات 9989369600 ، 8686319366 پر ربط کریں۔
مولانا نورالھدیٰ کے انتقال پراظہار تعزیت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری (دکن نیوز) جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے ادارہ سیاست سے وابستہ کارکن مولانا نورالھدیٰ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اچانک موت سے علمی و صحافتی دنیا کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ جناب نورالھدیٰ ایک اچھے شاعر کے ساتھ ساتھ عالم دین تھے ۔ وہ سادہ مزاج، خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ تعزیتی بیان جاری کرنے والوں ایم اے قدیر ، محمد نصراللہ خان ، احمد صدیقی مکیش، محمد عبدالواحد بھی شامل ہیں۔
**  ناظم اعلیٰ مدرسہ رحمت العلوم دلاور شاہ نگر قلعہ گولکنڈہ مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری نے مولانا نورالھدیٰ سابق خطیب و امام اور روزنامہ سیاست کے کمپیوٹر آپریٹر کے اچانک سانحہ ارتحال پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے مولانا سے ایک عرصہ سے اچھے مراسم تھے ۔ مولانا سید متین علی شاہ نے کہا کہ ہر انسان کی موت برحق ہے تاہم اچانک کسی شخصیت کا انتقال ہوجانا صدمہ سے کم نہیں ہے ۔ آخر میں انہوں نے مولانا نورالھدیٰ کی موت پر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

TOPPOPULARRECENT