Sunday , August 20 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد غضنفر الدین المعروف حشمت خالو ولد جناب غیاث الدین مرحوم ساکن مادناپیٹ کا آج بعمر 80 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ مادنا پیٹ مارکٹ میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ مادنا پیٹ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ مادنا پیٹ ترکاری مارکٹ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700617997 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب الطاف صدیقی ولد الحاج احمد پاشاہ صدیقی کا بعمر 39 سال مختصر سی علالت کے بعد 6 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 جون کو بعد نماز فجر مسجد نقل میاں یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان نقل میاں میں عمل میں آئی ۔ زیارت 9 جون کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ جہانگیر نگر ، تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں پانچ لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391091666 ۔ 7386724855 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT