Wednesday , May 24 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 13 نومبر (راست) جناب محمد حبیب الدین انصاری گودڑ شاہی ولد جناب محمد نصیرالدین انصاری مرحوم کا اتوار 13 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ 14 نومبر بروز پیر نماز جنازہ بعد ظہر مسجد کمیلہ بڑا بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9394012313 ، 8297454645 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 13 نومبر (راست)  جناب مقصود احمد صدیقی ولد جناب شیخ منصور مرحوم کا 10 نومبر کو جدہ میں سڑک حادثہ کے بعد کنگ فہد ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم ملے پلی کے ساکن تھے۔ 12 نومبر کو جدہ میں بعد عصر نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9392457348 ، 9177943563 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT