Monday , August 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد یوسف ولد جناب محمد محی الدین مرحوم ساکن محمدی لائن شاہ حاتم نگر کا بروز پیر 21 ستمبر کو بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد محمدی لائن میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ دختران 3 فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9160410755 ۔ 91939700311 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم 22 ستمبر کو بعد نماز عصر بروز منگل جامع مسجد محمدی لائن میں مقرر ہے ۔۔

٭٭    ( دکن نیوز ) : جناب حبیب الدین بندہ نوازی مرحوم پٹہ دار کوکٹ پلی کی اہلیہ محترمہ ریاض النساء ساکن عثمان پورہ کا بعمر 77 سال کل صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں مولانا محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ نے پڑھائی ۔ تدفین احاطہ حضرت سید شاہ فخر الدین صابریؒ ، کرمن گھاٹ لنگو جی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم منگل 22 ستمبر 4 بجے دن مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8897008786 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( ای میل ) : جناب آر منیر ولد جناب راجہ محی الدین احمد مرحوم ، سابق ساکن ملک پیٹ کا 18 ستمبر کو حرکت قلب بند ہونے سے آئیوا ، امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ ان کے فرزندان ایمن اور مہیمن نے تدفین میں شرکت کی ۔ مرحوم کے چھوٹے بھائی پروفیسر طارق منیر نے ایڈن برگ ، یو کے میں ختم قرآن کا اہتمام کیا ۔۔

٭٭    محترمہ عارف النساء زوجہ جناب سید نعمت اللہ مرحوم ساکن معین باغ عیدی بازار کا بعمر 70 سال 21 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بلال معین باغ بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین سنی قبرستان میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9705719985 پر ربط کریں ۔۔

 

محبوب نگر ۔ 21 ستمبر ( این ایس ایس )  تلگودیشم کے کوڑنگل رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی کے بڑے بھائی کرشنا ریڈی کا آج صبح قلب پر حملہ کے سبب انتقال ہوگیا ۔ کرشنا ریڈی نے سینہ میں درد کی شکایت کی تھی جس پر انہیں کلواکرتی کے خانگی ہاسپٹل کو منتقل کیاجارہا تھا کہ ونگور منڈل میں واقع کونڈاریڈی پلی سے کچھ دور راستہ میں ہی انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں ان کی شریک حیات و سابق سرپنچ وناجا اور دو بچے شامل ہیں ۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر اور تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو ان کے فرزند این لوکیش اور دوسروں نے تعزیت کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT