Tuesday , September 26 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج وزوار جناب محمد جعفر علی ابن محمد ظہور علی مرحوم کا 18 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ میت 19 فروری کو کومٹ واڑی سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 21 فروری 4-30 ساعت عصر حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر مرحوم میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885963579 ۔ 9133714788 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فرحین فاطمہ بنت جناب محمد لئیق علی لئیق کا 15 سال کی عمر میں 18 فروری کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ میت 19 فروری کو کوہ مولا علی سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 21 فروری کو بعد نماز ظہرین مسجد باغ زہرا کوہ مولا علی میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ معلومات کے لیے 9642795286 ۔ 9347569299 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد ہدایت اللہ حیدری ولد جناب حیدری انور اللہ حیدری مرحوم کا 19 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 20 فروری کو مسجد مصطفی میں ادا کی گئی تدفین قبرستان حکیم پیٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 21 فروری بعد نماز عصر مسجد مصطفی ، سید نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000785993 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد /20 فروری ( راست ) محترمہ عابدہ بیگم زوجہ جناب شہاب الدین مرحوم یاقوت پورہ کالونی کا20 فروری کی صبح ہارٹ اٹیک کے سبب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت اُجالے شاہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9642829394/ 040-24561600 پر ربط کریں ۔
۰۰۰ محترمہ سیدہ سکینہ فاطمہ بنت جناب میر کاظم علی عابدی کا ریاض ۔ مدینہ منورہ کے ہائی وے پر کار حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ تدفین دمام کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مجلس ایصال ثواب 21 فروری کو 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی، دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا کامران حیدر بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849256407 یا 9949256627 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT