Friday , June 23 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 28 مئی (راست) جناب سید خواجہ مبین الدین جعفری ولد جناب سید خواجہ معین الدین جعفری  موظف ڈپٹی جنرل منیجر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس حیدرآباد کا بعمر 54 سال علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد خواجہ کا چھلہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چشتی چمن درگاہ حضرت وطنؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849465657 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد چھلہ خواجہ صاحب مقرر ہے۔
llجناب فضل محمد خان ولد جناب حسن محمد خان (محکمہ حیوانات) کا 28 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب نماز گراؤنڈ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد گل بانو متصل درگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9959868510 پر ربط کریں۔
llجناب محمد مستان ولد جناب محمد عبداللہ ساکن بھوانی نگر روڈ نمبر 1 تالاب کٹہ کا بعمر 52 سال طویل علالت کے باعث 28 مئی کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز تراویح مسجد العرب حمودیہ بھوانی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد العرب حمودیہ بھوانی نگر تالاب کٹہ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9347209014 یا 9160786233 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT