انتقال

   


حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ صاحبزادی حمید النساء بیگم زوجہ جناب نواب محمد غوث محی الدین خاں مرحوم و بنت جناب نواب محمد سلطان الدین خاں مرحوم کا انتقال 2 دسمبر 2021 کو ان کے فرزند نواب محمد معز الدین خاں کی رہائش گاہ پر ہوا اور تدفین بعد نماز عصر 2 دسمبر کو ہی پائیگاہ ٹومس میں عمل میں آئی ۔ 3 دسمبر بروز جمعہ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد پائیگاہ ریاست نگر میں مقرر ہے ۔ مرحومہ کا تعلق خانوادہ خورشید جاہ پائیگاہ سے تھا ۔ آپ نواب ظفر جنگ بہادر مرحوم کی پوتی تھیں اور نواب صمصام الدولہ بہادر مرحوم کی پڑنواسی تھیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9618237047 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ متین النساء زوجہ مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری موظف ٹیچر مدرسہ وسطانیہ دبیر پورہ کا 2 دسمبر 2021 بروز جمعرات مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شاہ سعدوبنے شطاریؒ ( آصفیہ ) پرانی حویلی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 4 دسمبر 4 بجے شام کاشیانہ شطاریہ دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989190780 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سکندر جہاں زوجہ جناب برہان حسین مرحوم سائنسداں کا 2 ڈسمبر کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد دارالعرفان واقع ریڈہلز میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین خیریت آباد میں واقع مسجد قطب شاہی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 800-82777-90 یا 9550726811 پر ربط کریں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب ازہر رحیم ( سعودی ایر لائنس ) ولد جناب محمد عبدالرحیم مرحوم اسسٹنٹ ڈائرکٹر کامرس و انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کا یکم دسمبر 2021 کو ڈائلاس ، امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین 2 دسمبر کو امریکہ ہی میں انجام دی گئی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا ڈاکٹر سلمان ازہر رحیم ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885733442 پر ربط کریں ۔۔