انتقال

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد فرید الدین عرف ساجد ولد جناب محمد ظہیر الدین کا مختصر سی علالت کے بعد 9 اکٹوبر کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد بغدادیہ ، فرحت نگر ، دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989912091 ۔ 8121767007 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ بدر النساء اہلیہ مولوی محمد عبدالستار افتخاری مرحوم ساکن مغل پورہ متصل اردو گھر کا بعمر 80 سال مختصر علالت کے بعد 12 اکٹوبر رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد مولوی حکیم میر وزیر علی ؒ بیرون فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ آستانہ حضرت سید شاہ راجو قتالؒ ( آستانہ عالیہ ) مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 7 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 15 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد مولوی مطہر ؒ ، متصل اردو گھر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948020815 ۔ 9849116319 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید غوث ولد جناب سید یسین موظف آفس سب آرڈینٹ محکمہ اریگیشن اینڈ سی اے ڈی ( پی ڈبلیو ) دفتر چیف انجینئر این ایس آر ایس ایس پراجکٹ کا 13 اکٹوبر بروز اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد قاضی گلی بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ میں بروز پیر 14 اکٹوبر کو ادا کی جائے گی اور تدفین لنگر حوض عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966636005 ۔ 8179657413 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ اکبر علی ولد جناب خواجہ اکرام علی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 اکٹوبر کو مسجد عالیہ روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز ریشم باغ میں بعد ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین اعظم پورہ قبرستان چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9948275326 ۔ 9704874586 پر ربط کریں ۔۔