Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بین ریاستی دھوکہ بازوں کی ٹولی گرفتار

بین ریاستی دھوکہ بازوں کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /18 اپریل (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس کی اسپیشل ٹیم نے اترپردیش غازی آباد سے تعلق رکھنے والی دھوکے بازوں کی بین ریاستی ٹولی ’’نمستے گینگ‘‘ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ اس ٹولی نے شہر کے مختلف مقامات میں عوام کو نمستے کرتے ہوئے جان پہچان بناتے ہوئے دھوکہ دے رہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ 28 سالہ ببلو ملک عرف ببو جس کا تعلق مصطفی آباد دہلی سے ہے نے اپنے ساتھی 32 سالہ عمران ملک متوطن غازی آباد اترپردیش نے /12 فبروری کو بیگم پیٹ چیٹکوٹی گارڈن کے ساکن 59 سالہ پی وینکٹ رتنم جو سائی بابا مندر سے اپنے مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ دھوکہ بازوں نے انہیں نمستے کرتے ہوئے روکا اور بعد ازاں بندوق کی نوک پر تین تولہ طلائی چین لیکر فرار ہوگئے ۔ مسٹر موہنتی نے بتایا کہ دھوکہ بازوں کی ٹولی پہلے استعمال شدہ الیکٹرانک اشیاء کے کاروبار میں تھی اور اس کے ذریعہ نقلی لیپ ٹاپس ، قیمتی آئی فونس فروخت کرنے کے بہانے کئی افراد کو دھوکہ دیا تھا ۔ اپنی غیرقانونی سرگرمیوں کو دہلی ، بنگلور اور حیدرآباد میں انجام دیتے ہوئے اسکراپ سے موٹر سائیکل و اسکوٹرس حاصل کرتے ہوئے فرضی رجسٹریشن نمبر کے ذریعہ ایسے شہروں میں اسے منتقل کیا کرتے تھے جہاں پر انہیں واردات کا منصوبہ تیار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دھوکہ دہی اور رہزنی میں ملوث ہونے کیلئے وہ میٹرو سیٹیز کو بذریعہ فلائیٹ سفر کیا کرتے تھے ۔ سی سی ایس کی اسپیشل ٹیم نے اترپردیش کے پسوندہ ویلیج پہونچ کر دھوکہ بازوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور انہیں شہر منتقل کرتے ہوئے رام گوپال پیٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT