Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شدید گرمی کی لہر

شدید گرمی کی لہر

کوڑنگل۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل نشیبی اور مرطوب علاقہ ہونے کے باوجود بھی سال حال غیر معمولی آبی بحران کی وجہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ دوپہر کے اوقات میں وقفہ وقفہ سے گرم لُو چل رہی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ سے روز افزوں درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے ۔ کبھی 42 درجہ اور کبھی اس سے زیادہ بھی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔ صبح کی ابتدائی ساعتوں سے ہی گرمی کی لہر کا آغاز ہورہا ہے ۔ اندرگنج چوراہا ‘ مٹھی باؤلی چوراہا ‘ قدیم بس اسٹانڈ ‘ بس اسٹانڈ جدید سے متصل واقع امبیڈکر چوراہا اور رشید پان چوراستہ پر ہمیشہ بے ہنگم ہجوم دکھائی دیتا تھا مگر دوپہر کے اوقات میں یہ مقامات بھی سنسان نظر آرہے ہیں ۔ لوگ ناقابل برداشت گرمی کے مدنظر گھروں میں محفوظ رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ جذبہ خیرسگالی کے تحت مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے شاہراہوں سے متصل جگہ جگہ آبدار خانے قائم کرتے ہوئے لوگوں کو پینے کے لئے ٹھنڈا پانی مہیا کیا جارہا ہے ۔ کول ڈرنکس کے کاروبار میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT