Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام

واشنگٹن۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل ٹیسٹ ناکام ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی اس ٹیسٹ کے ناکام ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ امریکی پیسیفک کمان کے ترجمان کمانڈر ڈیو بینھم نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کے چند سیکنڈ کے اندر ایک میزائل میں دھماکہ ہوگیا۔ بینھم نے کہا، ــپیسیفک کمان نے شمالی کوریا کی جانب سے کلما کے آس پاس کے علاقے میں کئے گئے میزائل ٹیسٹ کے ناکام ہونے کا پتہ لگایا ہے ”۔ دریں اثنا سیول سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کا بھی خیال ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آج کئے گئے میزائل ٹیسٹ ناکام رہے ۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی ہے ۔ اس نے کہا کہ ٹیسٹ کی تفصیلی وضاحت کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ۔جاپان کی خبریں ایجنسی کیوڈو نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کے علاقے سے آج صبح کئی میزائلوں کے ٹیسٹ کئے ۔ ایجنسی نے کہا کہ ٹیسٹ ناکام ہو سکتا ہے ۔
امریکہ میں دولت اسلامیہ کی بیخ کنی کیلئے 68 ممالک کا اجلاس
واشنگٹن۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے کرسی ٔ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے خلاف جنگ میں سخت قدم اٹھانے پر بحث کے لئے دنیا بھر کے امریکی فوجی اتحادی 68 ممالک کے وزرائے خارجہ کی آج یہاں ایک میٹنگ ہو رہی ہے ۔اس کی صدارت امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کریں گے ۔ ٹرمپ نے اس خطرناک دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ کو پہلی ترجیح دی ہے اور جنوری میں وزارت دفاع اور دیگر ایجنسیوں کو آئی ایس کو چاروں خانے چت کرنے کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی کی ہدایت دی تھی۔ امریکہ، ترکی اور روس کی حمایت مختلف فورسز کے تعاون سے دہشت گرد تنظیم آئی ایس عراق اور شام میں کمزور پڑگئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT