شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

   

حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) صلالہ بارکس میں قتل کی واردات پیش آئی جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 21 سالہ فاطمہ سعدی کی شادی احمد بن بااسماعیل سے ہوئی تھی، شادی کے بعد سے میاں بیوی میں اختلافات چل رہے تھے۔ آج شام بھی جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں احمد نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں اُس کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔ اے سی پی فلک نما ایم اے رشید نے بتایا کہ ملزم شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔