Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

5 جون کو شہر و اضلاع میں مقرر ، ہال ٹکٹس کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے ابتدائی اردو کے تین درجات ، اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات 5 جون کو صبح 10 تا ایک بجے دن تحریری مقرر ہیں ۔ تمام مراکز شہر حیدرآباد و سکندرآباد اور اضلاع و دیگر ریاستوں کے ہال ٹکٹس دفتر ٹرسٹ سے جاری کردیا گیا ہے ۔ اضلاع نلگنڈہ ، پرگی ، کوٹ کدرا ، کوتہ پیٹ ، بوئن پلی ، امستاپور ، رائچور ، میڑچل ، محبوب نگر ، ضلع رنگاریڈی ، راجنند گاؤں اردو سنٹر کے طلباء وطالبات کے سرپرستوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ مراکز کے ذمہ داروں سے ربط قائم کر کے ہال ٹکٹس حاصل کرلیں ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے ذمہ دار اگر چاہتے ہیں تو ایک فوٹو سنٹر پر طلبہ کے ساتھ کھینچا کر دفتر پر روانہ کریں تاکہ فوٹو شائع کی جاسکے ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، غوثیہ میموریل گرامر ہائی اسکول بھوانی نگر ، مدرسہ دارالعلوم انور الحسین عیدی بازار ، مدرسہ شوکت العلوم عیدی بازار ، فاطمہ اردو سنٹر باغ جہاں آراء ، مدرسہ عربیہ ذوالنورین بھوانی نگر ، بغیر ہال ٹکٹس کے کسی بھی طالب علم کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553556260 یا 040-24744180 Ext.225 پر صبح 11 تا 5 بجے ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT