ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے 8 مراسلے تدفین کی غرض سے موصول ہوئے جبکہ حبیب نگر PS سے ایک مراسلہ وصول ہوا ۔ واقعات کے بموجب شیخ اکبر علی ولد گلاب سنگھ عمر 45 سال ساکن عادل آباد اکثر حیدرآباد کام کی غرض سے آتے تھے حبیب نگر حدود میں ان کا انتقال ہوگیا۔
ASI حبیب نگر نے ورثاء کو طلب کیا اور ان کی اہلیہ اسماء بیگم نے میت عادل آباد لے جانے سے مجبوری کا اظہار کیا اور
ASI
حبیب نگر میر صادق علی کے ساتھ ادارہ سیاست پہنچے اور ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر ان کی بھی تدفین قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل، سمیع اللہ خاں اور محمد جعفر کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی۔ اس طرح 9 مسلم نعشوں کی تدفین ہوئی۔ اس موقع پر بشریٰ تبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کو اس کا نعم البدل دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے۔ آمین۔