ترکمانستان میں انتخابات، ممکنہ طور پر باپ کے بعد بیٹا حکمراں

   

دوشنبہ ۔ ترکمانستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 6 ملین آبادی کے اس ملک میں آمرانہ طرز کا انتظامی ڈھانچہ قائم ہے۔ صدر قربان گلے بردیموحامیدوف اپوزیشن برداشت نہیں کرتے اور 2006 سے اقتدار پر براجمان ہیں، ہفتہ کے روز ان انتخابات میں نو امیدوار میدان میں ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق پچھلے ماہ صدر بردیموحامیدوف نے صدارت سے علیحدہ ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو نوجوان قائدین کی ضرورت ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں صدر کے بیٹے سردار بردیموحامیدوف تیزی سے اعلیٰ ترین حکومتی عہدوں تک پہنچے ہیں۔