تلنگانہ میں ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس داخلےویب آپشن کی 28 نومبر آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے نیٹ امیدواروں کیلئے اے زمرہ کی نشستوں پر دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کیلئے ویب آپشن کالجس کیلئے انتخاب کیلئے 28 نومبر پیر دوپہر ایک بجے تا ایم بی بی ایس کیلئے اور بی ڈی ایس ( ڈینٹل ) کیلئے 28 نومبر کو ہی 4 بجے تک ویب آپشن کا وقت دیا ہے ۔ یونیورسٹی کے اس اعلامیہ سے طلبہ اور سرپرستوں میں نہایت تشویش پائی گئی ہے کہ ابھی سیٹ الاٹ نہیں ہوئی اور اگر کسی طالب علم کو دونوں میں سیٹ الاٹ ہوگی تو کیا کرنا ہوگا ایسے کئی سوالات اور شبہات ہیں جب کہ یونیورسٹی قواعد میں دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کے بعد داخلے نہ لینے پر 20 لاکھ کا جرمانہ اور تین سال کے لیے معطل کے لیے انتباہ کیا گیا ۔ نیٹ 2022 کے امیدوار ایم اے حمید سے اتوار 27 نومبر کو 11 تا 3 بجے دفتر سیاست عابڈس پر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔